دہلی خواتین کانگریس کی کارکنان نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی)
انتخابات میں ٹکٹ تقسیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں آج کانگریس
نائب صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
کیا۔کانگریس کی خواتین کارکنان نے پردیش کانگریس صدر اجے ماکن پر ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگی برتنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ماکن ٹکٹوں کی تقسیم میں موجودہ ممبروں کے وارثوں کی طرفداری کر رہے ہیں۔